8 جنوری 2015 - 11:53
عراق، فوجی کاروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج نے ایک کاروائی میں متعدد تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تکریت کے جنوبی علاقے میں کی جانے والی اس کاروائی میں فوج کو مقامی رضاکاروں بھی حمایت حاصل تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کاروائي میں کم ازکم پندرہ دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ عراقی فوج نے ایک سرکردہ دہشت گرد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کاروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئ ۔ دوسری جانب عراقی جوانوں نے جنوبی سامرا بھی ميں داعش کے ایکی سرکردہ لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ علاقے میں تعینات عراقی فوج کے ایک کمانڈر عماد الزہیری نے بتایا ہے کہ داعش کے اس سفاک دہشت گرد کے پاس سے پینتیس بم اور بڑی مقدار میں دہماکہ خیز مواد بھی پکڑا گیا ہے۔ دریں اثنا النبار کے علاقے السجاریہ کی آزادی کے لئے عراقی فوج نے ایک بھرپور کاروائي شروع کردی ہے۔

العراقیہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے السجاریہ کی جانب اپنی پیشقدمی کو جاری رکھتے ہوئے داعشیوں کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہچایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے سجاریا کے کافی بڑے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور جلدہی اس علاقے سے تکفیریوں کا مکمل طور سے صفایا کردیا جائے گا.

.......

/169